مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق صہیونی چینل 12 نے کہا ہے کہ حماس نے یرغمالیوں کا تیسرا گروہ اسرائیل کے حوالے کردیا ہے۔
عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق تبادلے کا یہ عمل غزہ اور مقبوضہ علاقے کی سرحد پر انجام دیا گیا جبکہ گذشتہ دو مراحل میں مصری سرحد پر قیدیوں کا تبادلہ عمل میں لایا گیا تھا۔
صہیونی فوج کے ریڈیو نے بھی کہا ہے کہ شمالی سرحد پر تبادلے کا تیسرا دور انجام پذیر ہوا۔ رہا ہونے والے صہیونی یرغمالیوں کی حالت اطمینان بخش ہے۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق رہا ہونے والے اسرائیلیوں کے مقابلے میں مزید 39 فلسطینی آزاد ہوگئے ہیں۔ حماس کی ذیلی شاخ القسام بریگیڈز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنگ بندی کے معاہدے کے تحت مزید 13 اسرائیلی شہریوں اور غیر ملکیوں کو رہا کردیا ہے۔ غیر ملکیوں میں سے تین کا تعلق تھائی لینڈ جبکہ ایک کا تعلق روس سے ہے۔
دو دن پہلے حماس نے 39 فلسطینیوں کے بدلے 13 اسرائیلی شہری اور تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے 12 یرغمالیوں کو رہا کردیا تھا۔
آپ کا تبصرہ